
ایکنا- میڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اعلی عدالتی شوریٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ داعش کے بیت المال کے ذمہ دار کو جو کہ امیر بیت المال کہلاتا تھا، پھانسی کا حکم سنایا ہے۔ یہ شخص عراق کی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں بھی کرتا تھا۔
اس بیان میں آیا ہے کہ یہ حکم دہشت گردی سے مقابلہ قانون کے چوتھے مادے کے تحت صادر ہوا ہے۔
داعش کا یہ سرغنہ جس کے نام کا اعلان نہیں ہوا ہے یہ داعش کے تنظیم میں ماہانہ رقم کو تقسیم کرنے کا ذمہ دار تھا اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں شریک تھا.