داعش کے بیت المال کے ذمہ دار کے لئے پھانسی کا حکم

IQNA

داعش کے بیت المال کے ذمہ دار کے لئے پھانسی کا حکم

14:33 - October 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512906
ایکنا تھران- عراق میں کرخ کی فوج داری عدالت نے دہشت گرد گروہ داعش میں بیت المال کے ذمہ دار کے لئے پھانسی کا حکم صادر کیا ہے۔

ایکنا- میڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اعلی عدالتی شوریٰ نے  یہ اعلان کیا ہے کہ داعش کے بیت المال کے ذمہ دار کو جو کہ امیر بیت المال کہلاتا تھا، پھانسی کا حکم سنایا ہے۔ یہ شخص عراق کی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں بھی کرتا تھا۔
اس بیان میں آیا ہے کہ یہ حکم دہشت گردی سے مقابلہ قانون کے چوتھے مادے کے تحت صادر ہوا ہے۔
داعش کا یہ سرغنہ جس کے نام کا اعلان نہیں ہوا ہے یہ داعش کے تنظیم میں ماہانہ رقم کو تقسیم کرنے کا ذمہ دار تھا اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں شریک تھا.

4092459

نظرات بینندگان
captcha