اسلامی دنیا کے قرآنی ڈیٹابیس کا ایک تفصیلی جائزہ

IQNA

اسلامی دنیا کے قرآنی ڈیٹابیس کا ایک تفصیلی جائزہ

22:05 - October 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512941
ایکنا تھران- ڈیٹابیس قرآن کے متن کی فراہمی کے ساتھ ایک جامع قرآنی ڈیٹا بیس پر مشتمل ہے جس میں مختلف فہرستیں، دنیا کی بیشتر زبانوں میں تراجم، فارسی اور عربی تشریحات، تفسیری احادیث کے زمرے، قرآن کے اعراب اور تلاوت وغیرہ شامل ہیں۔

ایکنا کے مطابق، ورچوئل اسپیس کو علوم قرآن کی تعلیم کے لیے ایک مناسب جگہ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ توسیع، رفتار، رسائی اور پروگراموں اور سافٹ ویئر کی مختلف و متنوع قسمیں ہیں۔ اس نقطہ نظر کے سبب، سافٹ ویئر کے میدان میں بہت سے مواد تخلیق کاروں اور قرآنی کارکنوں نے اپنے مخاطبین کو بہتر اور متنوع خدمات فراہم کرنے کے لیے قرآنی صفحات، سافٹ ویئر اور مصنوعات تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔


جامع قرآنی ڈیٹابیس انہی مصنوعات میں سے ہے، جو کہ quran.inoor.ir ایڈریس پر کمپیوٹر ریسرچ سینٹر آف اسلامک سائنسز کی نئی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ جامع التفسیر اور قرآنی علوم کا انسائیکلو پیڈیا جیسے قرآنی سافٹ ویئر کی تیاری اور فراہمی اور ویب کی شکل میں معلومات کی فراہمی کی طرف بڑھنے کے سلسلے میں، اس مرکز نے قرآنی کمیونٹی کے لیے ایک جامع اور مکمل ڈیٹا بیس تیار کیا ہے۔


ویب پلیٹ فارم پر مصنوعات کی جدیدیت اور آن لائن موجودگی ڈیسک ٹاپ پروگراموں کے سست اپ گریڈ کے مسئلے کو حل کرتی ہے اور صارفین جلد اپنے مطلوبہ نتائج تک پہنچ جاتے ہیں۔

قرآن کے جامع ڈیٹا بیس میں اس کے  دیگر مشابہ ڈیٹا بیس سے کچھ فرق پائے ہیں، جن کا خلاصہ تین خصوصیات یعنی ڈیٹا کی جامعیت، مواد کی وسعت اور مواصلات میں کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیٹا بیس میں قرآنی تحقیق اور معلومات نمایاں طور پر جامع ہیں۔ مثال کے طور پر ترجمہ، تفسیر اور ملٹی میڈیا کے میدان میں یہ صارف کو بہت اچھا مواد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس ڈیٹا بیس میں قرآن کا متن اچھی صلاحیتوں اور موثر فہرستوں کا حامل ہے، اور اس میں قرآنی تحقیق جیسے تفسیری احادیث، موضوعاتی فہرست، اعراب قرآن، اور اعلام قرآنی کے لیے قابل قدر جامعیت ہے۔
مواد کی وسعت کے حوالے سے بھی یہ کہا جا سکتا ہے کہ جامع قرآنی ڈیٹا بیس خدمات کی تنوع اور مواد کی وسعت کی وجہ سے اسلامی دنیا کا سب سے بڑا قرآنی ڈیٹا بیس ہے، کیونکہ اس میں ہر قسم کی اہم تفاسیر، بشمول نئی پرانی، فارسی، عربی، شیعہ اور سنی تفاسیر کا استعمال کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ مواد کی یہ وسعت زیادہ مخاطبین اور صارفین کا احاطہ کرتی ہے۔ ملٹی میڈیا کے میدان میں عالم اسلام کے تمام قراء کرام کی قرات کو ان کے مذہب یا قومیت کے تعصب کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔
قرآن کے صفحہ پر، صارف کے لیے قرآن کا مکمل متن اس قابلیت کے ساتھ دستیاب ہے کہ وہ عثمان طہ رسم الخط یا دیگر فونٹ (معیاری) کا انتخاب کر سکے اور متن کے فونٹ سائز اور قرآن کے ترجمہ کو اپنے انتخاب سے ترتیب دے سکے۔ نیز قرآن کی آیات کا ترجمہ یا قرآن کے اعراب کا ظاہر کرنا یا نہ کرنا بھی صارف کے اختیار میں ہے۔
ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ قرآن کو ترجمہ کی تین شکلوں کے ساتھ دکھایا جا سکتا ہے: ذیلی ترجمہ، متقابل ترجمہ اور کسی آیت کو منتخب کر کے اس کا ترجمہ۔ اور آخری صورت میں، اگر صارف مطلوبہ آیت پر پوائنٹر رکھے تو آیت کا ترجمہ ایک مستقل ونڈو میں دکھایا جائے گا۔


سورہ نامہ میں قرآن کی ایک سو چودہ سورتوں کے لیے ایک سو چودہ تعارف نامہ پیش کیے گئے ہیں جو کہ قرآن کی سورتوں کے شناخت نامہ ہیں۔
تحریری اشاعت کے میدان میں قرآن پاک کا تقریباً 200 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے جن میں سے تقریباً 100 زبانیں کم بولی جانے والی زبانیں ہیں۔ فی الحال ان میں سے کچھ زبانوں کا ڈیجیٹل ورژن ہی نہیں ہے اور قرآن پاک کے صرف چالیس سے پچاس ڈیجیٹل تراجم موجود ہیں۔ اس ڈیٹا بیس میں قرآن پاک کے ایک سو سے زائد تراجم مختلف زبانوں میں پیش کیے گئے ہیں جن میں اردو، فارسی، انگریزی، جرمن، روسی، فرانسیسی، ترکی، جاپانی، کورین اور چینی شامل ہیں۔
4091175

نظرات بینندگان
captcha