ملایشین فاونڈیشن «ماپیم» کو تھران قرآنی نمایش میں شرکت کی دعوت

IQNA

ایرانی وفد کی اہم ملاقات؛

ملایشین فاونڈیشن «ماپیم» کو تھران قرآنی نمایش میں شرکت کی دعوت

6:47 - October 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512979
ایکنا تھران- ایران سیکریٹری ثقافت اور ہمراہ وفد نے ملایشین اسلامی کونسل (ماپیم) کے سربراہ عزمی عبدالحمید کو تھران نمایش میں شرکت کی دعوت دی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملایشیاء کے بیاسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں میں شریک وفد اور ایرانی سیکریٹری ثقافت نے ملایشین اسلامی کونسل (ماپیم)  کے سربراہ عزمی عبدالحمید سے دو طرفہ تعلقات بارے ملاقات کی۔

نشست کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جہاں ایرانی قاری اور استاد نصرت اللہ حسینی نے تلاوت کی جب کہ عزمی عبدالحمید نے ماپیم تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ تنظیم نے سال ۲۰۰۶ سے کا شروع کیا اور اب تک ۲۰۰ مراکز اس تنظیم کی زیرنگرانی کام شروع کرچکی ہیں جب اراکین کی تعداد  بیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک بالخصوص جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک ہماری سرگرمیوں کا مرکز ہے.

انکا کہنا تھا کہ ہماری سرگرمیوں میں امت مسلمہ پر مظالم کو اجاگر کرنا اور فلاحی کاموں کا اجرا ہے۔

 

عزمی عبدالحمید کا کہنا تھا: مختلف ممالک جیسے سین‌کیانگ -چین، میندانائو فیلپاین، میانمار، هندوستان، سری لنکا، قزاقستان، شام  و یمن و  افریقی ممالک جیسے تیونس، سوڈان اور نایجیریا وغیرہ ہمارے دایرہ کام میں شامل ہیں۔

ایرانی سیکریٹری ثقافت علیرضا معاف نے ماپیم تنظیم کی سرگرمیوں کو سراہتے ہویے بین الاقوامی تھران نمایش میں عزمی عبدالحمید کو شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ رمضان المبارک میں ہم آپ کی میزبانی کے لیے آمادہ ہیں تاکہ آپ اس بین الاقوامی فورم پر تنظیم کی سرگرمیوں سے دنیا کو بہتر انداز میں آشنا کرسکے۔/

 

دعوت از سازمان «ماپیم» مالزی برای شرکت در نمایشگاه قرآن تهران

 

دعوت از سازمان «ماپیم» مالزی برای شرکت در نمایشگاه قرآن تهران

دعوت از سازمان «ماپیم» مالزی برای شرکت در نمایشگاه قرآن تهران

 

 

نظرات بینندگان
captcha