جنوب مشرقی ایشیاء میں اسلامک فاینینسنگ سروسز میں رونق

IQNA

جنوب مشرقی ایشیاء میں اسلامک فاینینسنگ سروسز میں رونق

8:38 - October 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3513004
ایکنا تھران- فین‌ٹیک (FinTech) اور اسلامک فاینینسنگ کے ساتھ انڈونیشیاء، ملایشیاء، سنگاپور اہم اقتصادی پاور کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

ایکنا- نیوز ایجنسی Fintech News، کے مطابق اسلامی فین ٹیک انڈسٹری کے شعبے میں سرمایے کی ویلیو 79 ارب ڈالر تک بتائی جاتی ہےجو تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے۔ جنوب مشرقی ایشیاء جہاں مسلم آبادی کا اہم حصہ موجود ہے اس حوالے سے امید بخش رفتار کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔

انڈونیشیاء، ملایشیاء، سنگاپور کی تیزی سے اقتصادی ترقی کی ایک وجہ مسلمانوں کی بڑی آبادی اور حکومت کی جانب سے انکی بھرپور مالی حمایت اور فرصت کی فراہمی ہے جس کی وجہ سے یہ اہم اقتصادی بازیگروں میں شمار ہونے لگا ہے۔

 

رشد بانکداری الکترونیک اسلامی در مالزی

 

اسلامی فینٹیک کمپنیوں کی ترقی کے لیے متعدد عوامل اور فرصتیں ہیں جنمیں ایک اہم عامل شریعت کے مطابق حلال ادائیگی کا سسٹم ، قرض اور سرمایہ کاری ہے۔

«عالمی اسلامک فین ٹیک رپورٹ» کے مطابق اسلامی فین ٹیک کے شعبے میں چھ برتر بازار اسلامک تعاون تنظیم میں سعودی عرب، ایران، ملایشیاء، امارات، ترکی اور انڈونیشیا سے مربوط ہے۔

 

مالزی، رهبر جهانی در زمینه مالی اسلامی

 

اسلامی فین ٹیک صنعت میں ترقی کی وجہ متعدد عوامل بتائی جاتی ہیں جنمیں شریعت کے مطابق سروسز کا تقاضا، اسلامک سروسز کی فراہمی اور اسلامک فین ٹیک سے بڑھتی آگاہی ہے۔

 

جنوب شرق آسیا، نیروگاه خدمات تامین مالی اسلامی

ایک اور وجہ یہ ہے کہ اسلامی فین ٹیک کمپنیاں کا نعم البدل سسٹم موجود نہیں جو بینکینگ سسٹم میں سروسز فراہم کرے۔/

 

4093722

نظرات بینندگان
captcha