کینیڈا میں طاقتور ترین خواتین کا اعزاز دو مسلم خواتین کے نام

IQNA

کینیڈا میں طاقتور ترین خواتین کا اعزاز دو مسلم خواتین کے نام

8:47 - October 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3513006
ایکنا تھران- اقتصادی اور اجتماعی حوالوں سے سو معروف خواتین میں دو مسلم خواتین کے نام شامل ہے۔

ایکنا-  مسلم لنک نیوز کے مطابق دو مسلم خواتین نے کینیڈا میں بہترین خواتین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

دونوں خواتین کو معاشرے میں بہترین خدمات کے صلے میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ان خواتین میں سے ایک«نبیله ایکسٹابالان» (Nabeela Ixtabalan)،ہے جس نے حکومتی فروشگاہ یا مال سسٹم «ولمارٹ» میں ایگزیکٹو چیرپرسن کے عنوان سے خدمات انجام دی ہے اور چار سو مال سنٹر پر نظارت کررہی ہے۔

 

نبلیه نے کامرس میں ایم فل کیا ہے اور خواتین کے شعبے میں مالی حؤالے سے سرگرم عمل ہے جنکو خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دوسری خاتون «آیزا عبید»، (Aiza Abid)  ہے جس نے اس ایوارڈ کو حاصل کیا ہے انہوں نے بچوں کے حقوق، جوانوں کی نمایندگی اور پبلک پالیسی کے حوالے سے خدمات انجام دی ہے۔

آیزا نے ایک فلاحی ادارے کے توسط سے جوانوں کی رہنمائی اور امداد رسانی کا کام شروع کیا اور کارہائے نمایاں انجام دی۔

 

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں مسلمان معاشرتی میدان میں اہم کردار نبھانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

«کینیڈٰین وومین چینل» کی جانب سے ملک میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کا سراغ لگایا جاتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے انکو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔/

4095337

نظرات بینندگان
captcha