ایکنا- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق وحدت سیمینار پشاور کے امام بارگاہ «آغا گل گنج» میں منعقد کیا گیا جس میں خانہ فرھنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر مھران سکندر نے خطاب کیا۔ انہوں نے
بصیرت، دشمن شناسی، احترام مقابل، فروعی اختلافات سے دوری اور یکجہتی کو اہم ترین امور قرار دیتے ہوئے کہا: کہ آگاہی و شعور مسلم امہ میں اہم ترین ذمہ داری ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام علما اور دانشور اس حؤالے سے کردار ادا کریں۔
انکا کہنا تھا: عالم اسلام کے مفکرین بالخصوص آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اہم ترین نکات بیان کیے گیے ہیں اور انکی رہنمائیاں اس حوالے سے مینارہ ہدایت کا کام انجام دیں سکتی ہیں۔
اسکندریان کا کہنا تھا: وحدت اسلامی یکجہتی، ہمدردی میں ممکن ہے اور علما اس حؤالے سے کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پروگرام سے متحدہ امن کمیٹی کے مولانا اقبال شاه حیدری نے خطاب میں خانه فرهنگ ایران پیشاور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: شیعہ سنی علما کی نشست اور کاوشیں اس بات کی دلیل ہے کہ سیمینار، کانفرنس اور دیگر کاوشیں وحدت کا نتیجہ ہے۔
پروگرام سے مولانا مسکین شاه، سربراہ جمعیت علماء اسلام پیشاور(فضل الرحمن) نے خطاب میں کہا: خداوند متعال، قرآن کریم اور دیگر مشترکات کے علاوہ حضرت خاتم الانبیاء(ص) محور وحدت امت اسلامی اور باعث سربلندی امت ہے۔/
4097454