دہلی میں جامعۃ المصطفی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

IQNA

دہلی میں جامعۃ المصطفی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

14:37 - November 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3513090
ایکنا تھران- ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کے زیر انتظام، اساتید قرآن کی تقویت کے لئے دہلی کے شیعہ مدرسہ جامعۃ الشہید الرابع میں ایک ہفتہ کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ایکنا- حوزہ  نیوز کے مطابق ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کے زیر انتظام، تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کے زیر انتظام، اساتید قرآن کی تقویت کے لئے دہلی کے شیعہ مدرسہ جامعۃ الشہید الرابع میں ایک ہفتہ کی تربیتی ورکشاپ شروع ہوچکا ہے۔

 

ورکشاپ  میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید اصل نژاد معاون و جانشین رئیس نمائندگی  ہندوستان نے جناب محمد طہ شاعری کی ہمراہی میں تدریس کے فرائض انجام دیئے، یہ پروگرام ۳ نومبر سے ۱۰ نومبر ۲۰۲۲ تک مسلسل جاری رہے گا۔

 

تمام شرکاء کو آمد ورفت کا کرایہ اور شیلڈ، اسناد سے نوازا جائے گا؛ اس پروگرام میں کرگل کشمیر اور یوپی کے مدارس کے اساتید کی اکثریت میں شرکت رہی۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha