آفٹر کورونا؛ امارات میں مساجد کی رونقیں بحال ہونا شروع

IQNA

آفٹر کورونا؛ امارات میں مساجد کی رونقیں بحال ہونا شروع

7:09 - November 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3513099
ایکنا تھران- کورونا بحران کے بعد امارات کی تمام مساجد میں آزادنہ سرگرمیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق عرب امارات میں سولہ مارچ 2020 کے کورونا بحران کے ساتھ سخت ایس او پیز پر عمل شروع کردیا گیا تھا تاکہ عوام کو وائرس سے بچایا جاسکے تاہم اب اس سلسلے کو روک دیا گیا۔

قدرتی آفات سے مقابلے کے مرکز کے سربراہ سیف الظهری کا کہنا تھا: ماسک سمیت تمام دیگر کورونا ایس او پیز کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔

مسجد جمیره  کے امام جمعه کا کہنا تھا: یہ خوش آئند اقدام ہے اور تمام سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔

مساجد میں ذاتی سجادے کا استعمال آپشنل ہے۔

تمام متعلقہ افراد کو آزادی کے ساتھ سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔/

 

4098104

نظرات بینندگان
captcha