مراکشی فٹبالر: ہر مقابلے سے پہلے میرا اہم ترین ہتیھار قرآن ہے

IQNA

مراکشی فٹبالر: ہر مقابلے سے پہلے میرا اہم ترین ہتیھار قرآن ہے

6:59 - November 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3513117
ایکنا تھران- مراکش فٹال ٹیم کے کھلاڑی کا قرآن بارے بیان سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی لے رہا ہے۔

ایکنا – نیوز ایجنسی «سایت» کے مطابق مراکشی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بلال الخنوس الطوندونس، نے قرآن سے انس و محبت کا اظھار کیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اٹھارہ الخنوس کو ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی ٹیم اسکوارڈ میں منتخب کرلیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا.

الخنوس نے پریس سے گفتگو میں مذہب اور عبادات سے لگاو کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب خدا سے شدید محبت ہے اور ہر پریکٹس اور میچ سے پہلے قرآن کا مطالعہ کرتا ہوں۔

 

انکا کہنا تھا: فخر ہے کہ اسلام میرا دین ہے اور میں ایک متقی خاندان میں پلا بڑھا ہوں اور آخر عمر تک نماز و قرآن پر پابند رہونگا اور اس سے مجھے کافی مدد ملتی ہے۔

مراکشی کھلاڑی کا کہنا تھا: قرآن کی تلاوت مجھے سکون دیتی ہے اور مقاصد کے حصول کے لیے میری مددگار ہے۔/

 

4098826

نظرات بینندگان
captcha