حلال ڈرنکس کے لیے پہلا عالمی ایوارڈ

IQNA

حلال ڈرنکس کے لیے پہلا عالمی ایوارڈ

7:02 - November 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3513118
ایکنا تھران- عالمی ایوارڈ «الکوحل بغیر» ڈرنکس مقابلوں میں حلال ڈرنکس کو دیا گیا۔

ایکنا – نیوز ایجنسی  Harpers کے مطابق مذکورہ ایوارڈ ڈرنکس بغیر الکوحل مقابلوں میں ماحول دوست، صحت مندانہ اور مضرات سے پاک ڈرنکس کے حوالے سے دیا گیا ہے۔

مقابلوں کے ججز کے سربراہ کریسی پارکینسون (Chrissie Parkinson) کا کہنا تھا:  بغیر الکوحل ڈرنکس مشروبات میں حلال ڈرنکس کو غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔

ایوارڈ بانیوں میں سے ایک رکن کریس لوش (Chris Losh) کا کہنا تھا: الکوحل سے پاک ڈرنکس کو کافی پذیرائی مل رہی ہے تاہم اس کے حوالے سے آگاہی کم ہے۔

 

لوش کا کہنا تھا: مقابلہ الکوحل سے پاک تمام عالمی ڈرنکس کے درمیان منعقد ہوا تاکہ مطمین تجارت میں عوام کی مدد ہوسکے تاکہ اچھی چیزوں کا انتخاب کرسکے۔

 

میڈیا تحقیقاتی کمپنی نیلسن هلدینگ (AC Nielsen) نے مشروبات بغیر الکوحل کو تیز ترین مقبول ہونے والے ڈرنکس میں قرار دیا ہے اور IWSR نامی ایک اور ڈرنکس کمپنی کے مطابق سال 2021 میں اس شعبے کی درآمدات دس ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

مذکورہ مقابلوں کا فاینل مرحلہ فروری میں منعقد ہوگا اور جیتنے والوں کو مارچ میں اسناد اور تحایف دیے جائیں گے۔

عالمی «بغیر الکوحل» ایوارڈ کا مرکز مغربی برطانیہ کے شہر ایسٹ گرینسٹیڈ میں واقع ہے۔/

 

4098778

نظرات بینندگان
captcha