سید جعفر حسین کو اردو انمول رتن ایوارڈ

IQNA

سید جعفر حسین کو اردو انمول رتن ایوارڈ

16:22 - November 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513165
ایکنا تھران- مغربی کلچر خواتین کی غلط تربیت میں مصروف ہے اسلام خواتین کو بہترین کردار دیتا ہے۔ تقریب سے خطاب

ایکنا- سفیر نیوز ٹی وی کے مطبق آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس اور ڈپارٹمنٹ آف لنگویجس کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمنس حسینی علم میں آج ماس میڈیا کی اہمیت پر سمینار منعقد ہوا ، مہمان خصوصی جناب سید جعفر ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی و سفیر ٹی وی نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا  کہ اللہ نے آپ کو لڑکی بنا کر پیدا کیاہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک مکمل خاتون بن جائیں اگر آپ لڑکا بننے کی کوشش کریں گے تو آپکی زندگی میں صرف تباہی ہی تباہی ہوگی اور آپکی تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا ،روزگار حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ایک اچھا انسان بننا ہے انسان کے زمرے میں عورت اور مرد دونوں آتے ہیں۔انہوں نے یہاں موجود خاتون اساتذہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مرحلوں سے گذرتے ہوئے یہاں تک پہونچی ہیں ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور بتایا کہ لڑکیوں کی فضیلت ایک اچھی بیٹی،اچھی بہن،اچھی ماں اور سب سے بڑی فضیلت اچھی زوجہ بننا ہے ۔

جعفر حسین نے مغربی تہذیب (ویسٹرن کلچر) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشیل میڈیا فیس بک کے ذریعہ مغربی طاقتیں ہماری ماں ،بہنوں اور بیٹیوں کو آزادی کے نام پر اپنوں سے دور کر تے ہوئے گمراہ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس خواتین کے کچھ حدود ہیں جس میں رہ کر وہ اپنی زندگی کو شاندار اور پر امن طریقہ سے گذار سکتی ہے۔

اس تقریب کی نظامت ڈا کٹرعبدالقدوس اسسٹینٹ پروفیسر نے کی جناب جہانگیر قیاس نے اپنا کلا م پیش کیا جناب نصراللہ خاں صحافی،جناب ذوالفقار نورالدین،جناب محسن خاں صحافی نے بھی خطاب کیا۔صدارتی کلمات پرنسپل ڈاکٹر بی سنیتا پدماوتی نے پیش کئے۔ اس موقع پر جناب سید جعفر حسین مہمان خصوصی کو مومینٹو پیش کرتے ہوئے انکی شال پوشی کی گئی ۔اسکے علاوہ دیگر صحافیوں کی بھی ہمت ا فزائی کرتے ہوئے ان کی صحا فتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی شال پوشی کی گئی۔جناب مختار احمد فردین صدر آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا تقریب میں طالبا ت کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha