حیدرآباد حج کیمپ میں تعاون کیلئے سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کی تقریب

IQNA

حیدرآباد حج کیمپ میں تعاون کیلئے سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کی تقریب

16:34 - November 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3513229
ایکنا تھران- حج 2022 ء کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کے اعزاز میں تلنگانہ حج کمیٹی 26 نومبر کو ایک تقریب منعقد کر رہی ہے۔

ایکنا- سیاست نیوز کے مطابق حج 2022 ء کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کے اعزاز میں تلنگانہ حج کمیٹی 26 نومبر کو ایک تقریب منعقد کر رہی ہے۔ صدر نشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم کے مطابق ریاستی وزراء محمد محمود علی ، پرشانت ریڈی ، سرینواس گوڑ ، سرینواس یادو کے علاوہ شہر کے ارکان اسمبلی ، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدار شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے عہدیداروں کی خدمات اعتراف کرتے ہوئے تہنیت پیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ حج کیمپ کے انعقاد میں 20 سے زائد محکمہ جات کا تعاون حاصل ہوتا ہے ۔ ہر سال حج کمیٹی کی جانب سے محکمہ جات کے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تہنیت پیش کی جاتی ہے ۔ محمد سلیم نے کہا کہ حج 2023 ء کے لئے موثر انتظامات میں حکومت اور سرکاری محکمہ جات کا مکمل تعاون حاصل رہے گا ۔ 

 

 

نظرات بینندگان
captcha