بین اللسانی محفل مشاعرہ بسلسلہ شہادت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا

IQNA

بین اللسانی محفل مشاعرہ بسلسلہ شہادت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا

19:20 - December 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3513331
ایکنا تھران- کوئٹہ میں خانہ فرہنگ ایران کے زیراہتمام محفل شعر فاطمی کا اہتمام کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق سیدہ کائنات، لخت جگر رسولﷺ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  کی شہادت  کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں بین اللسانی مشاعرے کی محفل سجائی گئی جس میں کوئٹہ کے معروف شعرائے کرام اور شاعرات نے شرکت کرکے بی بی دو  عالم سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے.

 

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور کویٹہ کے معروف جوان قاری سجاد زمانی نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا  جب کہ کمپیرنگ کے فرایض پروفیسر قیوم بیدار کررہے تھے۔

 

بین اللسانی محفل مشاعرہ بسلسلہ شہادت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا

 

پروگرام میں تلاوت کے بعد ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران تقی زادہ واقفی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایام شہادت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا   کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور سیرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  پر روشنی ڈالتے ہوےٗ کہا: فاطمہ زہرا کا نام اس وجہ سے فاطمہ ہے کہ فاطمہ اور انکے چاہنے والے آتش جہنم سے دور اور محفوظررہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ کی شان میں شیعہ سنی کتب میں متعدد احادیث موجود ہیں جنمیں انکی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔

 

بین اللسانی محفل مشاعرہ بسلسلہ شہادت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا

 

شعرائے کرام نے اردو، فارسی اور براہوئی زبان میں اپنے اپنے کلام پیش کئے. محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی بلوچستان یونیورسٹی میں فارسی کے استاد شاہ محمود شکیب تھے  جبکہ صدارت جناب سنگت رفیق نے کی.

 

پروگرام میں درج ذیل شعرائےکرام شریک مشاعرہ رہیں قیوم بیدار، (براہوی)عجب سایل،(براہوی) وقاص کاشی،(اردو) پرفسورخداداد گل،(براہوی) خانم جھان آرا تبسم، (اردو)علی ابراہیمی (فارسی) خانم جمیلہ عباسی  (فارسی) استاد جواد موسوی ،(فارسی، اردو)  شاہ محمود شکیب، سنگت رفیق،(براہوی)  صادق بلتستانی(اردو) 

 

محفل مشاعرہ کے ہمراہ ایک نمایش کا بھی اہتمام کیا تھا جہاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور ان سے متعلق واقعات پر چارٹ پیش لگائے گیے تھے۔

اس بین اللسانی محفل اور پروگرام کا اختتام ریفرشمنٹ کے ساتھ ہوا۔

نظرات بینندگان
captcha