
ایکنا - انتره نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر صنعت و تجارت نے کہا: اس ملک میں حلال مصنوعات کے حوالے سے بہترین فرصت موجود ہے۔
ایرلانگا هارتاتو کا کہنا تھا: انڈونیشیاء ملک میں موجود مواقعوں سے فایدہ اٹھا کر دنیا میں حلال مصنوعات کے حوالے سے اہم بازی گر بن سکتا ہے۔
انڈونیشیا میں سال ۲۰۲۰ ک سروے کے مطابق ۲۲۹ ملین مسلمان آبادی موجود ہیں اور اس سال ۱۸۴ ارب ڈالر حلال مصنوعات کا زر مبادلہ کمایا گیا. کہا جاتا ہے کہ سال ۲۰۲۵ تک یہ رقم ۲۸۱ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
حلال انڈسٹری کے پروگرام سے خطاب میں انکا کہنا تھا: انڈونیشیاء ایک اہم بازار یا مارکیٹ ہے اور درست منصوبہ بندی سے ہم حلال مصنوعات کی دنیا میں اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اسلامی اقتصادی رپورٹ برائے سال ۲۰۲۲ (SGIE) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے که شریعت کے مطابق اقتصادی شعبے میں انڈونشیا کا دنیا میں چوتھا نمبر ہے اور انڈونیشیاء حلال مصنوعات کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا صارف ملک ہے اور اسی طرح حلال غذا کے شعبے اور حلال خوراک صرف کرنے میں اس کا دوسرا نمبر ہے اور حلال بیوٹیشن مین بھی دوسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔/
4106340