یوم حجاب اور پوری دنیا کی خواتین کا چادر اوڑھنا

IQNA

یوم حجاب اور پوری دنیا کی خواتین کا چادر اوڑھنا

8:53 - December 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3513440
ایکنا تھران- حجاب فاونڈیشن نے دنیا کی تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اس دنیا مسلم خواتین سے یکجہتی کے لیے اسکارف اوڑھ لیں۔

ایکنا- عرب نیوز کے مطابق عالمی یوم حجاب فاونڈیشن (WHD)  نے کہا ہے کہ حجاب فوبیا کے خلاف منظم انداز میں کام کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے: آپ لوگوں کی حمایت سے مسلم خواتین اور بچیاں خوف سے آزاد ہوکر حجاب کرسکتی ہیں۔

 

یکم فروری 2023 ایسا دن ہے جس میں پوری دنیا کی خواتین سے درخؤاست کی جاتی ہے کہ وہ مسلمان خواتین سے اظھار یکجہتی کرتے ہوئے ایک دن اسکارف کا تجربہ کرلیں۔
 

ورلڈ حجاب ڈے فاونڈیشن نے تمام خواتین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دن مسلمان خواتین کی مدد کریں اور اسکارف پہنیں۔

مذکورہ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ممالک میں مسلم خواتین کو چادر اوڑھنے پر کافی مشکلات درپیش ہیں انکو بعض اداروں میں چادر کے ساتھ داخل ہونے سے روکا جاتا ہے یہ بنیادی انسانی قوانین سے متصادم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دسمبر کو گیارہویں یوم حجاب (WHD) مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

کمپین جهانی گرامیداشت حجاب

 

عالمی یوم حجاب ہر سال یکم فروری کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز سال 2013 کو بنگلہ دیش کی ناظمہ خان نے کیا تھا اور خواتین کو اس دن مسلم خواتین سے یکجہتی کی درخواست کی تھی۔

 

یکم فروری 2022 کو دسویں سالگرہ کا دن تھا کہ اس دن دنیا بھر میں ہزاروں خواتین نے بلا تفریق نسل و مذہب اسکارف پہن کر سلفی تیار کی اور ہیشٹیگ #RressedNotOppressed  کے ساتھ یکجہتی کا اظھار کیا۔/

 

4109110

 

نظرات بینندگان
captcha