
ایکنا نیوز کے مطابق سڈنی میں مسجد لاکمبه(The Lakemba Mosque) 1960 میں تعمیر ہوئی اور اس وقت یہاں ایک چھوٹی سی جگہ لبنان کے مسلمانوں کی طرف سے خریداری کی گیی اور اسکو نماز خانہ قرار دیا گیا۔ 1970 میں اس کو خراب کرکے ایک عظیم مسجد تعمیر کی گیی اور پانچ سال کی مدت میں اس کا مکمل کیا گیا۔
اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں اس وقت کے وزیراعظم ویٹلام گوف موجود تھے اور مسجد کو مخیر حضرات ملکی اور دیگر ممالک سے فنڈ لیکر تعمیر کی گیی جس میں عرب ممالک سے مخیرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تاریخی حوالے سے اس مسجد میں لبنانی مسلمانوں کی اکثریت ہے آج مختلف ممالک کے لوگ جنمیں پاکستانی، بنگلہ دیشی، سومالیا جنوب مشرقی ایشیاء کے لوگ شامل ہیں اس مسجد میں عبادت کے لیے آتے ہیں۔
اس مسجد میں عبادت کے علاوہ مذہبی پروگرام اور درس و تدریس کا سلسلہ بھی ہوتا ہے اور ایک قومی مرکز شمار ہوتا ہے۔
اس مسجد میں جمعے کو ہزاروں لوگ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں اور عید کی نماز میں تیس ہزار لوگ تک آجاتے ہیں اور اس حوالے سے یہ ملک کا عظیم ترین اسلامی مرکز شمار ہوتا ہے۔/









4108110