
ایکنا- سوئیڈش میڈیا کے مطابق گیارہ مسلم جوانوں کو پولیس کے خلاف قرآن سوزی کے مظاہرے میں جوانوں کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مذکورہ مظاہرے اس وقت منعقد ہوا جب ڈنمارک کے سیاست داں راسموس پالوڈن نے گذشتہ سال عیدپارک کے قریب قرآن کو شہید کردیا تھا۔
سوئیڈن کی عدالت کی جانب سے مسلم جوانوں کو الزامات سے بری کرنے پر دائیں بازو کی پارٹی نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور انکے رہنما نے اس حکم کو دیوانہ وار قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ جوانوں نے پولیس پر پتھراو کا اعتراف کیا مگر پھر بھی انکو آزاد کیوں گیا؟
وکلاء فورم کے سیکریٹری آنرامبرگ نے اس رد عمل پر حیرت کا اظھار کیا اور ان سے قانون کے احترام کا مطالبہ کیا۔/
4110537