
ایکنا- برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق اٹھائیس سالہ سومالین نژاد سیاہ فام برطانوی جواہر روبل (Jawahir Roble)، کو پہلی محجبہ خاتون ریفری کا اعزاز حاصل ہے جنکو ملکی شہنشاہی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
فٹبال میں شوق باعث بنا کہ روبل اسپورٹس کی طرف مائل ہوئی اور سال 2013 میں انہوں نے تین سو پونڈ کی مالی امداد سے میڈلسکس میں خواتین لیگ شروع کیا اور سال 2017 سے باقاعدہ فٹبال کی دنیا میں داخل ہوئی۔
اس سے قبل لوئنا ھود (Louenna Hood) کو مہاجر بچوں اور فیملیز کے لیے مالی معاونت پر شہنشاہی ایوارڈ دیا گیا ہے جنہوں نے ایک سو ستر ہزار پونڈ جنگ زدہ ممالک کے افراد کے لیے خرچ کیے تھے۔
اسرار الحق ایشین نژاد مانچسڑ پولیس افیسر، برطانوی خواتین فٹبال ٹیم کی اراکین، چارلز بنکس مانچسڑ فٹبال فین اور بعض دیگر افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ہر سال کے آغاز میں برطانوی حکومت کی جانب سے سال نو کے لیے نیو ایئر ہانرز کے عنوان سے نمایاں خدمات پر افراد کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
ان افراد کو مخصوص شعبوںن میں اعلی عوامی خدمات اور سرگرمیوں پر نوازا جاتا ہے۔/
4110821