
ایکنا- عالمی تقریب مذاهب اسلامی کونسل کے مطابق بین الاقوامی ویبنار بعنوان «شهید سلیمانی؛ شهید وحدت، اقتدار امت» سردار حاج قاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس کی شھادت کی تیسری برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا جسمیں ملکی اور غیرملکی دانشور اور علما شریک تھے۔
ویبنار سے تقریب کونسل کے سیکریٹری حجتالاسلام و المسلمین حمید شهریاری نے خطاب میں کہا: شهید قاسم سلیمانی مدرسه امام خمینی کا شاگرد تھا جس کو خدا کی مدد پر مکمل بھروسہ تھا۔
انکا کہنا تھا: شهید سلیمانی ہمیشہ خدا کی رضا پر راضی تھا، پائیداری و استقامت اور شجاعت میں وہ بے مثال تھے جو انکوافکار امام خمینی(ره) سے حاصل ہوا تھا۔
انکا کہنا تھا: دنیا عالمی سطح پر نشیب و فراز سے گزر رہی ہے، تینتس روزہ جنگ میں قاسم سلیمانی میدان کے وسط میں موجود تھا اور انہوں نے صہیونی رژیم کے محاصرے کو توڑنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ سب ایمان اور خلوص کا نتیجہ تھا۔
ویبنار سے افغانستان کی اسلامی تحریک کے مولوی محمد مختار مفلح کا کہنا تھا: شهادت اسلامی رہنماوں کی آرزو تھی اور ہے اور شک نہیں کہ قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی کے محبوب ترین چہروں میں سے ایک شمار ہوتا ہے جس نے عالمی نظام ظلم و استکبار سے مقابلہ کیا۔/
4111852