
ایکنا – خبررساں ادارے Pro Pakistani کے مطابق قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا۔
توہین صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام و امہات المومنینؓ روکنے کا بل 2022 جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔
نئے قانون کے تحت توہین صحابہؓ و اہلبیت عظام اورامہات المومنین ؓ پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی۔ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔
پاکستان میں توہین مقدسات اور مذہبی پیشوا پر سخت ردعمل دکھایا جاتا ہے اور اس حوالے سے کافی مسائل پیدا ہوتے رہے ہیں۔
سوشل ایکٹویسٹوں کے مطابق اکثر توہین کے قانون سے غلط استفادہ کیا جاتا ہے اور شدت پسند افراد ہر قتل و فساد کے لیے اس قانون کا سہارا لیکر فرقہ واریت پھیلاتے ہیں اور آسانی سے توہین اصحاب یا رسول کے نام سے استفادہ کیا جاتا ہے۔/
4115457