رهبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی(ره) اور مزار شہدا پر حاضری

IQNA

عشرہ انقلاب کے آستانے پر

رهبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی(ره) اور مزار شہدا پر حاضری

10:00 - February 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513702
ایکنا تھران- ایام اللہ اور انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کے حوالے سے حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے حرم امام خمینی(ره) اور شہدا کے مزار پر حاضری دی۔

ایکنا نیوز- رهبرانقلاب کی ویب سائٹ کے مطابق عشرہ انقلاب اسلامی کے حوالے سے  رہبر معظم حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے منگل کو بانی انقلاب اسلامی حضرت حرم امام خمینی(ره) کے مزار پر حاضری دی۔

 

رهبر انقلاب نے امام خمینی کے مزار کے علاوہ شہدا انقلاب کے مزار پر بھی حاضری دی اور ہفتم تیر کے شہدا اور پارلیمنٹ میں دھماکے کے شہدا پر فاتحہ پڑھی اور عقیدت کا اظھار کیا۔

 

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے حالیہ مظاہروں میں شہید ہونے والے آرمان علی‌وردی ، مدافعین حرم، شهدائے گمنام اور دیگر شہدا کے مزار پر بھی جاکر دعا اور تلاوت فرمائی.  

 

4118514

نظرات بینندگان
captcha