
ایکنا- نیوز ویب سائٹ مرآة البحرین، کے مطابق انقلاب چودہ فروری کی سالگرہ پر بحرینی عوام نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں شہدا اور سیاسی قیدیوں کی تصاویر تھیں جو انکی فوری آزادی کا نعرہ لگا رہے تھے۔
مظاہرین شیعہ رہنما آیتالله شیخ عیسی قاسم کی دعوت پر مظاہرے اور اپنے حقوق پر تاکید کررہے تھے۔
مظاہرین آل خلیفہ کی جانب سے صیہونی رژیم سے سازش اور تعلقات کی مخالفت اور فلسطینی کاز کی حمایت کا نعرہ بھی لگا رہے تھے۔
آیتالله شیخ عیسی قاسم نے بھی انقلاب چودہ فروری کی سالگرہ پر خطاب میں کہا کہ عوامی تحریک بدستور جاری ہے اور وہ آل خلیفہ سے حقوق لیکر رہیں گے۔/
4122177