الازهر نے روهینگیا انسانی بحران بارے خبردار کردیا

IQNA

الازهر نے روهینگیا انسانی بحران بارے خبردار کردیا

8:33 - February 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513820
ایکنا تھران: روهینگیا کی امداد میں کمی کے بعد الازهر نے خبردار کیا کہ بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے.

ایکنا- ویب سائٹ صدی البلد کے مطابق الازھر کی نگران تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں مہاجر کیمپوں کی امداد میں کمی کی خبریں تشویشناک ہیں۔

 

 رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ زرایع کا کہنا تھا کہ روھنگیا کے لیے مختص فنڈ کی رقم کو بارہ ڈالر فی کس سے گھٹا کر دس ڈالر فی کس کردیا جارہا ہے تاکہ فنڈ کی کمی کے مسلے کو حل کیا جاسکے۔

 

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مسائل کے تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس فنڈ میں کمی سے روھنگیا پناہ گزینوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

اسی حوالے سے الازھر مرکز کی نگران تنظیم نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے امداد کی درخواست کرتے ہویے کہا ہے کہ روھنگیا میں بچوں کو شدید مسائل درپیش ہیں جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

 

4123615

نظرات بینندگان
captcha