
ایکنا- خبررساں ادارے Event Brite، کے مطابق استقبال رمضان کانفرنس (Welcome Ramadan Conference) لندن میں منعقد کی جارہی ہے۔
ذمہ داروں کے مطابق استقبال رمضان کانفرنس کا مقصد برطانیہ میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کے لیے آمادہ کرانا ہے۔
مذکورہ کانفرنس «چادر رمضان» (Ramadan Tent Project) کے سلسلے کی کڑی ہے۔
رمضان ٹینٹ پروجیکٹ سال ۲۰۱۱ کو طلبا کے ایک گروپ کی جانب سے شروع کیا گیا جس میں افطاری کی دعوت عام دی گیی۔
کانفرنس انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے: «ہم شوق سے علما، سوشل ایکٹویسٹوں، عوامی ادارے، فلاحی اداروں اور دیگر افراد کو یکجا کرسکے تاکہ اہمیت رمضان بارے جشن منا سکے۔.»
اس وقت لندن کے علاوہ مانچسٹر، پلموث، ندولا، ٹورنٹو، پورٹلینڈ اور استنبول میں اس گروپ کی سرگرمیاں جاری ہیں اور انکو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گیی ہے۔
استقبال رمضان اتوار ۵ مارچ کو منعقد کی جارہی ہے۔/
4124268