حکومت سعودی کی جانب سے میڈیا پر رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی

IQNA

حکومت سعودی کی جانب سے میڈیا پر رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی

17:21 - March 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513881
حکومت سعودی کی جانب سے میڈیا پر رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی
معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ایک سرکلر کے ذریعے میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایکنا- حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ میڈیا میں رمضان المبارک کی نمازوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی امور کے وزیر "عبداللطیف آل الشیخ" نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر 10 نکاتی حکم جاری کیا ہے۔

اس حکم کے مطابق نماز کے دوران امام اور نمازیوں کی ویڈیو بنانا اور اسے براہ راست میڈیا میں نشر کرنا منع ہے۔

 

اسی طرح سعودی حکومت نے مساجد کے ذمہ داران کے لئے بھی حکم جاری کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار وغیرہ کے لئے رقوم جمع کرنے پرپباندی عاید کر دی ہے، صرف امام مسجد اور موذن کو حق کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کورونا کے سبب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور حج کے ایام پر پابندیاں عائد کی تھیں جنہیں گزشتہ سال سے بتدریج ہٹا دیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha