نجف میں «سفیران حوزه علمیه» سیمینار+ تصاویر

IQNA

نجف میں «سفیران حوزه علمیه» سیمینار+ تصاویر

7:24 - March 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513885
ایکنا تھران: پہلا «سفیران مدارس اسلامی» سیمینار ادارہ تبلیغ اسلامی دفتر آیت‌الله العظمی شیخ محمد یعقوبی کے تعاون سے نجف میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پہلا مدارس اسلامی سیمینار بارہویں امام حضرت مهدی(عج) کی ولادت اور نیمہ شعبان کی مناسبت سے بارہ ممالک کے طلبا کی شرکت کے ساتھ «حوزه علمیه نجف اور عالمی مسئله مهدویت» کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے۔

 

سینکڑوں ملکی اور غیرملکی طلبا سیمینار میں شریک ہیں جہاں افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا اور اہم علما نے خطاب کیا۔

 

سیمینار میں اسلامی تبلیغات، مرجیعت کے کردار، اسلام محمدی اور مکتب اهل بیت(ع) کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانا اور اس حوالے سے درپیش چیلنجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

سیمینار کے اختتام پر قرارداد پیش کی گیی جسمیں کہا گیا ہے کہ اسلامی معارف کی ترویج اور مهدویت اور  مکتب اهل بیت(ع) کی ترویج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

 

سیمینار میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گیی، سیمینار مدارس نجف اور دیگر طبقوں میں کافی سراہا گیا اور اس کو اچھا خاصا کوریج دیا گیا۔/

 

 

4126191

نظرات بینندگان
captcha