ایکنا- عرب نیوز کے مطابق ۹ فروری کو مسلمان نشین علاقے بانگسامورو کے نمایندے موجیو هاتامان (Mujiv Hataman)، نے کانگریس میں اس قرار داد کو تجویز کے طور پر پیش کیا ہے۔
پیش قرارداد کا مقصد مسلمانوں کے ثقافتی، روایتی اور اجتماعی عقیدے کو مستحکم اور بہتر بنانا ہے۔
هاتمان کا اس حؤالے سے کہنا تھا: پیش کردہ تجویز کا مقصد یہ ہے کہ ایک منظم نصاب تشکیل دیا جائے مگر اس وقت اس تجویز کو فنڈ کی کمی اور اور اساتذہ کی فراہمی جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔
انکا کہنا تھا: اگر اگر اس قانون کو پاس کیا جائے تو طلبا پرائمری سطح پر ابتدائی عربی لینگویج سے آشنا ہوسکتے ہیں، اس قانون سے تمام اسکولوں میں عربی زبان پڑھانے کا اہتمام ہوگا تاکہ دیگر لوگ بھی اسلامی تعلیمات سے ایک حد تک آشنا ہوسکے۔
هاتمان کا کہنا تھا: اسلامی کورس کی تدریس طلبا کے لیے معاون ہوگا تاکہ وہ اپنی اقدار سے آشنا ہوسکے، اسی طرح اس قانون سے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی فضا کو استحکام بخشنے میں مدد ملے گی۔/
4126096