متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

IQNA

علامہ مقصود علی ڈومکی:

متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

16:26 - March 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513941
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جامشورو کے گاؤں کراچی موری کے نوجوانوں اور مؤمنین سے ملاقات کی ہے۔

ایکنا- حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جامشورو کے گاؤں کراچی موری کے نوجوانوں اور مؤمنین سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جامشورو کے صدر عبدالکریم میرجت، ضلعی سیکریٹری سیاسیات شھزادہ علی میرجت، سیکریٹری فنانس آصف علی میرجت، انجمن کے سربراہ فراز علی ملاح اور مقامی مسجد کے متولی فدا حسین ملاح و دیگر شریک تھے۔

متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حج کے اخراجات میں اضافہ افسوسناک ہے خادم حرمین شریفین کے نام نہاد دعویدار حج جیسی عظیم عبادت کو تجارت نا بنائیں۔ حج کو مہنگا کرکے اسے غریبوں کی پہنچ سے باہر کیا گیا ہے جبکہ ایک سازش کے تحت پاکستانی زائرین کے لئے زیارت کو کمرشلائیز کرکے مہنگا کیا جا رہا ہے۔

متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس وزارت کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے۔ ہم زائرین کو محدود کرنے کی سازش قبول نہیں کریں گے۔

علامہ مقصود علی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی امیدوں کا مرکز ہے جو انقلابی اور نظریاتی بنیادوں پر قوم کی دینی سیاسی و اجتماعی امور میں رہنمائی کر رہی ہے۔

متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر عبدالکریم میرجت اور کراچی موری کے عہدیداروں کو لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا، جبکہ دینیات سینٹر کے طلباء میں گفٹ بھی تقسیم کئے۔

نظرات بینندگان
captcha