فرانس کے مسلمان کھلاڑیوں سے عجیب درخواست!

IQNA

فرانس کے مسلمان کھلاڑیوں سے عجیب درخواست!

9:54 - March 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514003
ایکنا تھران: فرانس فٹبال فیڈریشن نے مسلمان کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ روزہ کو کچھ وقت کے لیے تاخیر میں ڈال دیں!

ایکنا- خبررساں ادارے  Morocco World News، کے مطابق فرانس اسپورٹس چینل L'Equipe کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن نے مسلمان کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی مقابلوں کے اختتام پر روز رکھنے کو تاخیر میں ڈال دیں۔

L'Equipe  کے مطابق فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ کسی کو مجبور نہیں کرتے تاہم امید ہے کہ کھلاڑی پانچ دن کے لیے روزہ رکھنے کو تاخیر میں ڈال دیں گے۔

تاہم مسلمان کھلاڑیوں نے اس مطالبے پر ناراضگی کا اظھار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس مطالبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹوئٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا: رمضان ایسا تو نہیں ہوتا شرم آنی شاہیے FFF [ کو۔

 

ایک اور صارف نے اس ڈیمانڈ پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا ہے: اس مطالبے کے برعکس برطانیہ میں مسلم کھلاڑیوں کے لیے سہولت فراہم کی گیی ہے کہ وہ میچ کے دوران روزہ افطار کرسکتے ہیں.

جعمے کو فرانس نے یورپی مقابلوں میں ہالینڈ کو چار صفر سے ہرا دیا، پیر کو آئرلینڈ سے فرانس کا مقابلہ ہوگا۔/

 

4129887

 

نظرات بینندگان
captcha