ایکنا- مستند کتاب «کنز المرام فی اعمال شهرالصیام» میں روایے ہے جو شیخ صدوق کے زریعے سے معتبر حدیث جو امام رضا(ع) نے رسول اکرم(ص) سے نقل کی ہے کہ شعبان کے مہینے کے آخری حصے میں انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:
اے لوگو؛ بغیر شک کہ خدا کا مہینہ برکت، رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمھاری طرف آرہا ہے جو خدا کے نزدیک بہترین مہینہ ہے، اس کے ایام بہترین ایام اور رات بہترین راتیں اور لمحے بہترین لمحات ہیں۔
اس مہینے میں تمھیں مہمان بلایا گیا ہے تاکہ اہل کرامت بن جاو، تمھارا سانس لینا تسبیح کی طرح، نیند بھی ثواب کا حقدار اور تمھارے عمل مقبول اور دعا مستجاب ہے۔
لہذا درست نیتوں کے ساتھ اور آراستہ قلوب اور گناہ سے پاک ارادوں اور ناپسندیدہ صفتوں سے دوری کے ساتھ خدا سے طلب کرو کہ تمھیں درست روزہ داری، تلاوت قرآن کی توفیق دے اور بدنصیب ومحروم ہے وہ شخص جو خدا کی مغفرت سے محروم رہ جائے۔
اپنی بھوک اور پیاس سے قیامت کی بھوک و پیاس کو یاد رکھو، فقیروں اور ضرورت مندوں کی مدد کرو، بزرگوں کا احترام کرو، رشتہ داروں سے احسان کرو اور انکی ملاقات کرو، زبان کو ناپسندیدہ چیزوں سے پاک رکھو، آنکھوں کو نادرست چیزوں سے دور اور کانوں کو حرام باتوں سے دور رکھو، یتیموں کی مدد کرو تاکہ تمھارے بعد تمھارے یتیموں سے درست رویہ رکھا جائے۔
گناہوں سے توبہ کرو، درست اوقات پر نماز اور خدا سے راز و نیاز کرو کیونکہ نماز کے وقت خدا بندوں پر رحمت کی نگاہ ڈالتا ہے انکی مناجات سنتا اور جواب دیتا ہے اور انکی دعا قبول کرتا ہے۔
اے لوگو، تمھاری جان تمھارے اعمال کی گروی ہے پس مغفرت طلب کرو، پیٹھ کو گناہ کے بوجھ سے آزاد کرو، طولانی سجدوں سے اس کو ہلکا کرو، خدا نے اپنی عزت کی قسم کھائی ہے کہ نماز گزاروں سجد کرنے والوں کو عذاب نہیں کرے گا اور آتش جھنم کے خوف سے دور رکھے گا۔
اے لوگو، تم میں سے جو کوئی کسی روزہ دار مومن کو افطاری دے گا غلام آزاد کرنے کا ثواب پائے گا اور اس کے تمام گذشتہ گناہ معاف ہوں گے۔
اے لوگو؛ جو اس مہینے اپنے اخلاق کی اصلاح کرے گا آخرت کی آسودگی پائے گا اور جو اس مہینے اپنے شر سے دوسروں کو محفوظ رکھے گا خدا قیامت میں اپنے خشم سے اس کو محفوظ رکھے گا۔
جو کسی یتیم کی نوازش کرے گا خدا قیامت میں اسے عزت دے گا جو اس مہینے رشتہ داروں سے احسان کے ساتھ آمدورفت رکھے گا خدا کی رحمت اس کے شامل حال ہوگی اور جو رشتہ داروں سے قطع تعلق رکھے گا خدا قیامت میں اسے اپنی رحمت سے دور رکھے گا۔
اے لوگو؛ جنت کے دوازے کھلے ہیں خدا سے مانگو کہ تم پر یہ دروازے بند نہ کرے، جھنم کے دروازے بند ہیں خدا سے مانگو کہ تم پر یہ نہ کھولے، شیاطین اس مہینے بند کیے جاتے ہیں خدا سے چاہو کہ اس تم پر مسلط نہ کرے۔/
3893327