کتاب سے دوستی زندگی کے بعد کی دنیا سے آگاہی کے لیے کوئز مقابلہ

IQNA

کتاب سے دوستی زندگی کے بعد کی دنیا سے آگاہی کے لیے کوئز مقابلہ

12:32 - March 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3514011
طلبا کی تربیت اور معاشرے میں کتاب خوانی کی ترویج کے لیے منتظرین گروپ کی جانب سے کتاب" روحوں کاسفر" بارے کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق معاشرے میں طلبا کے درمیان کتاب خوانی کی ترویج اور اصلاح معاشرے کے لیے کتاب " روحوں کے سفر" پر مبنی کویز مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق آگاهی اور معرفت، ذهن اور حقیقت کے دروازے کھول دیتی ہے اور اسی هدف کے تحت منتظرین بک ریڈنگ کمپیٹیشن منعقد کیا گیا ہے.

 

یہ مقابلہ صرف اردو زبان میں اور فقط اهلیان کوئٹہ کیلئے ہے.

مقابلے کی کتاب: روحوں کا سفر

کتاب کی PDF آپ کے ایمیل اور Whatsapp پر بھیجی جائیگی.

اس لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرنا لازمی ہے: : https://forms.gle/nmdLa5rqrGJ6Da5h6

رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 10 رمضان المبارک ہے.

 

کتاب سے دوستی زندگی کے بعد کی دنیا سے آگاہی کے لیے کوئز مقابلہ

انعامات

پہلا انعام: 25 ہزار روپے

دوسرا انعام: 15 ہزار روپے

تیسرا انعام: 10 ہزار روپے (تین انعامات)

مزید 25 گفٹس (فی گفٹ 5000 روپے)

امتحان کی تاریخ: 20 رمضان المبارک

امتحان آن لائن ہو گا.

سوالات MCQs اور مختصر جواب والے ہونگے.

نظرات بینندگان
captcha