تحریک چودہ فروری کاجنگ یمن بارے بیان جاری

IQNA

تحریک چودہ فروری کاجنگ یمن بارے بیان جاری

7:44 - March 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3514020
ایکنا تھران: یمن جنگ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر جوانوں کی تحریک چودہ فروری نے متجاوزین الاینس سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی دربدری اور محاصرہ کی پالیسی کو روک دیں۔

ایکنا- العالم نیوز کے مطابق بحرین میں جوانوں کی چودہ فروری موومنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے:

ہماری تحریک ایسی سیاست جسمیں نہ جنگ اور نہ صلح کی غیرواضح پالیسی اور یمنی عوام پر دباو کی سیاست کی مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: الاینس جنہوں نے یمن پر جنگ ٹھونسی ہے امریکی حمایت سے یہ کام ہوا ہے جس نے سعودی اور امارات آلہ کاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ یمن کی انفراسٹریکچر کو نابود کرنے کے لیے حملہ کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: نام نہاد حملہ آور الاینس تمام مقاصد میں مکمل ناکام ہوچکا ہے اور وہ نہ یمنی میزائیل حملوں کو روک سکا اور نہ ہی من پسند آلہ کار حکومت لاسکے اور نہ انصار اللہ کو مٹانے میں کامیاب ہوئے۔

 

بحرینی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے: دشمن کے شدید حملوں اور قتل عام و تباہی کے باوجود یمنی استقامت کے ساتھ مقابلہ کرتے رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یمنی فورسز نے دفاعی پوزیشن سے نکل کر تابوڑ توڑ حملوں سے دشمن کے اوسان خطا کردیے ہیں۔/

 

4130345

 

نظرات بینندگان
captcha