ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعے کو انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی نے یوم قدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور اسی حوالے سے دنیا کے مختلف دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے اکثر شہروں میں بھی نمازیوں نے جمعہ الوداع کے بعد صیھونی مظالم اور فلسطینیوں و کشمریوں سے یکجتہی کے لیے ریلی نکالی گئی اور قدس شریف کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔
اسی حوالے سے گذشتہ روز ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا، اس حوالے سے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
کراچی میں مختلف مذہبی تنظیموں کے علاوہ تحریک بیداری اسلام کے تحت ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے اور بزرگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ ریلی تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔
لاہور میں بھی القدس ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
اسلام آباد اور پاراچنار میں قدس ریلی نکالی گئی جلوس کے شرکاء نعروں میں قدس کی حمایت کا اعلان کررہے تھے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
مجلس وحدت مسلمین، امامیہ طلبا تنظیم، اسلامی مرکز اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سیمت مختلف اسلامی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر فلسطینی مظلومین پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم کے خلاف القدس ریلی کے راستے میں تصویریں آویزاں کی گئیں جبکہ القدس ریلی کے مرکزی راستہ پر امریکی و اسرائیلی پرچم زمین پر بچھائے گئے تھے۔
کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین حمایت اجتماع سے خطاب میں امام جمعہ سید ہاشم موسوی، علامہ وجدانی،علامہ علی حسنین حسینی اور دیگر نے قدس اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی دنیا کے عوام فلسطین کے حامی پہلے سے تھے تاہم اب امید پیدا ہوگیی ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران بھی قدس کی حمایت میں آگے بڑھیں گے اور امت میں وحدت کے آثار نمایاں ہوگیے ہیں۔
مقررین نے مقاومت کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہویے کہا کہ خدا کے فضل سے رہبر معظم کی پیشنگوئی کہ اسرائیل جلد مٹ جانے والا ہے اب عملی ہونے والا ہے اور لگتا ہے یہ وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کو اسرائیل سے دور رہنا چاہیے اور پاکستان میں امت اسلامی اسرائیل سے رابطے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی اور قبلہ اول کی حمایت میں روزبروز اضافہ ہوگا۔/