
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات میں ائمہ جماعات، خطباء، موزنوں، مذہبی محققین، واعظوں اور مفتیوں کو عید فطر پر خصوصی سرپرایز دیے جائیں گے جنمیں مالی امداد اور گولڈن ویزا شامل ہے۔
دبئی کے ولی عھد حمدان بن محمد، حکم دبئی محمد بن راشد حاکم اور وزیراعظم کی ہدایت پرایسے ائمہ جماعات، خطباء، موزنوں، مذہبی محققین، واعظوں اور مفتیوں کو جنہوں نے بیس سال یہاں خدمات انجام دیے ہیں انکو گولڈن ویزا دیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان افراد کو انکی خدمات کے بدلے اس انعام سے نوازا جائے گا جنہوں نے مذہبی تعلیمات کی ترویج میں کردار ادا کیا ہے اور عید پر انکو مالی امداد دینے کا پروگرام تیار کیا گیا ہے۔/
4134304