ایکنا نیوز- بوابه الاهرام نیوز کے مطابق وزارت اوقاف مصر کی جانب سے «ایک ملین ننھے قاری» پروجیکٹ دو مرحلے «اقرأ» کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔
وزارت اوقاف کی جانب سے مسلسل دوسرے سال اس منصوبے کو جاری رکھا گیا ہے.
مذکورہ وزارت خانے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ۲۰ هزار مساجد سے اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے اور اس کے لیے دو میلین مصری پونڈ حوصلہ افزائی کے لیے مختص رکھا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں تقاریر، دروس، تفریح اور اخلاقی پروگرامز شامل ہیں جس کا مقصد قرآنی شعبوں میں صلاحیتوں کو ڈھونڈنا اور انکی پرورش کرنا ہے۔
مذکورہ وزارت خانے کے مطابق اس پروگرام کی مزید تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی اور اسی طرح مذکورہ مساجد اور انکے ائمہ اور مدرسین کے ناموں کا بھی اعلان ہوگا۔
مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کے مطابق اس وزارت خانے کی جانب سے قرآنی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور جوان علما کی خدمات حاصل کرنے کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔/
4136179