
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے The New Strait Times، کے مطابق دنیا میں اسلامی خواتین لباس کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج اس میں ڈیزایننگ کا مسئلہ ہے۔
تاہم حقیقت میں اس شعبے میں بھی رنگا رنگی اور تنوع کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔
اس حوالے سے کافی اسٹار ٹاپ موجود ہیں جن پر رنگ برنگ حجاب مسلمان خواتین کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
ملایشیا ان ممالک میں شامل ہے جہاں اسٹارٹاپ میں کافی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور ان میں حجاب کو ایک بڑی صنعت حاصل ہے۔

حجاب بنانے والی انڈسٹری میں ایک اہم نام CalaQisya ہے جس کا آغاز دس سال قبل ہوا۔
برنڈ ایک سوال کا جواب بنا
CalaQisy کا بڑا نام ہے جو سال ۲۰۱۰ میں تین ملایشن بہنوں بنام فرح ایلیانا، خیرالدین یا (یانا)، فرح میسلینا (فرح) اور فرح آزرینا (آزرینا) کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔

حجاب میں کامیابی
یانا جو ملایشیا کی انفارمشین ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی طالبہ تھی انہوں نے وبلاگ میں کام کے دوران لوگوں کو OOTD جو جدید لباس (An outfit of the day) بناتا ہے اور اس کو لوگ OOTD کے نام سے جانتے ہیں اس بارے جواب دیتے تھے انکو اس شعبے میں کام کا خیال آیا۔
The New Strait Times سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے تودونگ (ملایشین حجاب) کے ساتھ کام شروع کیا۔
یانا جو CalaQisya کی ہیڈ بھی ہے انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم جدید ترین ڈیزائنوں کے ساتھ خواتین کو خوش رکھ سکے۔

قابل ذکر ہے کہ CalaQisya کا برانڈ نہ صرف مسلمان خواتین بلکہ غیر مسلم خواتین میں بھی کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔
فرح کا CalaQisya کا اس بارے کہنا تھا: ہماری کوشش ہے کہ سادہ اور راحت یا آرادم دہ اسلامی لباس پیش کریں تاکہ خؤاتین کو ان لباس کے ساتھ مشکل پیش نہ آئے۔
فرح کے مطابق ہماری اسپشلٹی سایز میں ہے کہ ہم ہر سائز کے افراد اور خواتین کے لیے آرام دہ اور مناسب سایز تیار کرتے ہیں ۔
شرعی حجاب مگر خوبصورت اور آرام دہ
آزرینا کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ شریعت اسلامی اصولوں کے مطابق اپ ٹوڈیٹ اور نت نئے ڈیزاین کے ساتھ لباس پیش کرسکے۔.
آزرنیا کے مطابق دوپٹوں کو ہم اس طرح سے ڈیزاین کرتے ہیں کہ انکو اوڑھا جائے تو وہ سینوں تک بہ آسانی آجاتی ہے۔
زرنیا کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ ہمارا معیار بازاز میں ہر لباس سے اعلی رہے اور ہفتے کو ہر بہن ایک نئے ڈیزاین تخلیق کرلیتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن طریقے سے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہیں تاکہ کسٹمرز تک نئے ڈیزاین متعارف کراسکے اور ہماری رویہ کسٹمرز کے ساتھ بہنوں اور بھائیوں جیسا رویہ ہے۔
ملایشن سسٹرز کا کہنا تھا: ہم چوبیس گھنٹے کسٹمرز سے رابطے میں ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ ہماری مصنوعات کو اعلی ترین ہونا چاہیے تاکہ کسمٹرز کا اعتماد بحال رہے۔
ترجمه: محمدحسن گودرزی
4116115