
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے رشیا الیوم، کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی، کے کابینہ اجلاس کے موقع پر بیک راونڈ میں قرآن آیت والے فریم نصب شدہ ہے جس پر سوشل میڈیا میں بحث اور جھگڑے شروع ہوچکے ہیں۔
اس فریم میں آیت شریفه ۲۶۹ سوره مبارکه بقره درج شدہ ہے: «يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَن يَشَاءُ وَمَن يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ، (خدا) جس کو چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے، اور جسکو حکمت عطا کرتا ہے تو اس کو خیر کثیر عطا کیا گیا ہے؛ اور اہل عقل کے لیے کوئی نصیحت قبول نہیں کرتا»
اس تصویر کو جسے مصری صدارتی ترجمان احمد فهمی، نے وائرل کی ہے اس پر مباحثے شروع ہوچکے ہیں اس کو لوگوں نے مصری صدر کے غرور سے تعبیر کرتے ہوئے تفسیر ابن کثیر کا حؤالہ دیا ہے اور اس فریم کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے عمل سے متصادم قرار دیا ہے۔
بہت سے لوگوں نے مصر میں مہنگائی اور انفلیشن کا حؤالہ دیتے ہویے حکمت کو مصری حکام سے دور قرار دیا ہے تاہم بعض نے اس کو عام آیت قرار دیا ہے۔
مصری کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں مختلف وزارت خانوں اور اداروں کی منتقلی جدید دارالخلافے میں کرنے پر غور کیا گیا، اس سے پہلے الگ دارالخلافہ بنانے پر کافی اعتراضات ہوچکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اس کو کرپشن چھپانے کی کاوش قرار دیا ہے۔
نیا سرکاری دارالخلافہ مشرقی قاهره میں تعمیر کیا جارہا ہے جو مصر تاریخ میں بڑا پروجیکٹ شمار ہوتا ہے۔/
4138825