
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Kyiv Post،کے مطابق کی یف کی مسجد سال ۱۹۹۶ تا ۲۰۱۲ کو ایک مسلمان تاریخی قبرستان کے ساتھ تعمیر کی گیی جہاں قدیم دور میں مسلم آبادی موجود تھی۔
یوکراین کے مسلمان گذشتہ سو سال سے ایک مسجد کی تعمیر کے منتظر تھے لہذا انکے لیے مسجد
«الرحمه» کی تعمیر بڑی خوشخبری تھی، اس مسجد کو مرحلہ وار دنیا بھر سے مخیر افراد کے تعاون سے مکمل کی گیی۔
یہ مسجد ۳۲۰۰ مربع میڑ پر محیط ہے. آذربایجان کے آرٹسٹوں نے مسجد کی تزیین و آرایش کی ہے جب کے مسجد کے قالینوں کو ترکی سے لایا گیا ہے ۔مسجد میں تین بڑے ہال اور چوبیس ستون ہیں۔
مسجد میں دو محراب اور ایک منبر ہے. مسجد میں واقع ایک بڑا مینار ہے جس کی لمبائی ۲۷ میٹر تک ہے۔

مذہبی ایام میں یہاں پر خاص تقریبات منعقد ہوتی ہیں. آیا گروپ (Aya Group)، ریڈیو اسلامی اسٹوڈیو Mplus، میڈیا گروپ «اسلامی»(Islamic Media)، مرکز قرائت قرآن، مرکز سرٹیفیکٹ حلال، اسپورٹس گراونڈ، چائلڈ کئیر، مدرسه الاشراد (Al-Ishrad) اور اسلامی یونیورسٹی اس اسلامی الرحمه مرکز میں قایم اور شامل ہیں۔

مسجد میں نماز جمعه، شادی کی تقریبات، دعا اور مناجاتخوانی اور تدفین کی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

اس بڑی مسجد میں بیکوقت ۳۰۰۰ ہزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں۔/
4139406