ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق فلسطینی استقامتی محاز کی مختلف تنظیموں کے تعاون سے " حریت پسندوں کا انتقام" کے عنوان سے فیسٹیول منعقد کی گیی جسمیں غزہ استقامت کو سراہا گیا اور تاکید کی گیی کہ غاصب رژیم کو کسی مقصد کے حصول میں رسائی نہیں دی جائے گی۔
فلسطینی مجاہدین کے مشترک کمانڈ آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نتین یاہو اسقامتی محاز کے کمانڈروں کے قتل سے اہداف حاصل کرنے کے درپے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: حالیہ جھڑپ نے ثابت کردیا کہ جنگی توازن تبدیل ہوچکا ہے اور یہ مستقبل میں مزید واضح ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس فورس اور دیگر تنظیموں نے اپنے وعدے پر عمل کیا اور تل ابیب سمیت تمام علاقوں کو نشانہ بنا کر واضح کیا گیا کہ حقایق اس چیز سے مختلف ہیں جسکو صہیونی میڈیا پیش کرتا ہے۔
فلسطینی استقامتی محاز نے واضح کیا کہ کمانڈروں کے قتل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور فلسطینی کاز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
النخاله: جنگ بندی کے لیے ہم نے شرایط ٹھونسا
النخاله نے بیروت میں شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب میں کہا: جنگ دو محاز پر تھی ایک سیاسی، ایک عسکری اور ہم نے دونوں میدانوں میں شرایط منوائے۔
جھاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا: اس جنگ میں ہمارے مجاہدین نے گرانقدر خدمات کے بعد شہادت حاصل کی۔
انکا کہنا تھا: عسکری جنگ میں ہمارے مجاہدین نے فلسطینی کاز کی حمایت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ شہدا کے خون سے ہم نے دشمن کو شرایط منوانے پر مجبور کیا اور ثابت ہوا کہ ہماری وحدت ہماری کامیابی کا راز ہے۔
زیاد النخاله نے تمام فلسطینی تنظیموں اور رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔/