«ایگناتی کراچکوفسکی»؛ روسی زبان میں قرآن کا سب سے بڑا مترجم

IQNA

اسلامی دنیا کے معروف علما /22

«ایگناتی کراچکوفسکی»؛ روسی زبان میں قرآن کا سب سے بڑا مترجم

7:51 - May 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514353
روسی مشرق شناس ایگناتی کراچکوفسکی، عربی ادبیات کو مغرب میں متعارف کرانے والا سب سے بڑا مترجم ہے جنہوں نے چالیس سال خدمات انجام دی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایگناتی یولیانوویچ کراچکوفسکی، چار مارچ 1883 کو ویلنا میں پیدا اور 24 جنوری 1951  لنینگراڈ (موجودہ سن پٹرز برگ) میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

عربی ادبیات کے ماہر اور مشرق شناس روسی استاد سابقہ سویت یونین کے علمی اکیڈمی کے رکن، اسلامی عربی اسٹڈی مرکز کے بانی، انجمن آرتھوڈکس فلسطین کے ممبر اور اسلامی دائرہ المعارف کے مصنف معروف مترجم قرآن گزرے ہیں۔

 

قرآن کریم کا روسی زبان میں ترجمہ

روسی زبان میں قرآن کا ترجمہ اٹھارویں صدی کے آغاز میں گریٹ پیٹر، مشہور روسی تزار کے حکم پر کیا گیا۔

اس وقت روس میں قرآن کریم کے 15 ترجمے موجود ہیں. سال 1716 میں جب گریٹ پیٹر نے ترجمے کا حکم دیا تھا (مترجم نامعلوم)، اس کے بعد میخائیل ورووکین (1790) اور الکسی کولماکوف (1792) نے قرآن کا ترجمہ کیا. نیکولایف (1864)، سابلوکوف (1877)، «فرقه احمدیه» (1987) اور والریا پروخورووا (1993)، فاضل قره اوغلو (1994)، محمد نوری عثمانوف، تئودور شوموفسکی، دیمیتری بوگوسلاوسکی) (1995)، الکساندر سادتسکی (1997)، سمیه عفیفی و محمد المنسی (1999، مونیخ)، رائول بخارایوف (2006) اور اورال شریپوف اور رئیسه شاریپووا (2006) نے دیگر مترجموں میں شامل ہیں۔ علاءالدینوف نے تفسیرقرآن کو چار جلدوں میں لکھا ہے۔

ان ترجموں میں کراچکوفسکی کے ترجمے کو بہت اہمیت حاصل ہے. کراچکوفسکی سے پہلے ترجموں کو دو اہمیت حاصل تھے پہلی بات کہ ان ترجموں کو دیگر زبانوں سے ترجمہ کیا گیا تھا جو روسی تزاروں کی جانب سے ترجمہ شدہ تھا گویا ایک قسم کی مسلم دشمنی پر مبنی تھا۔

 

کراچکوفسکی نے اس روش کو بدلا اور سالوں عربی زبان پر کام کیا اور باریکیوں سے آشنائی کے بعد خاص طرز پر اس کام کو شروع کیا۔

اس نے پوری کوشش کی کہ ایک خاص طرز پر قرآن کو روسی زبان میں پیش کرسکے، انکا مقصد یہ تھا کہ ترجمہ کلام کے اصل متن سے نزدیک ہو اور مختلف طبقے اس سے فایدہ اٹھا سکے۔

 

کراچکوفسکی نے چالیس سال اس کام میں صرف کیا تاہم اپنے کام کو زندگی میں نہ دیکھ سکا اور انکا قرآنی ترجمہ انکی موت کے  12 سال بعد سال 1963 میں شایع ہوا جو روسی زبان کا بہترین قرآنی ترجمہ کہا جاسکتا ہے۔

سابق سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یہاں کی ریاستوں میں قرآنی ترجموں کا رجحان پیدا ہوا اور

 سابلوکوف، کراچکوفسکی اور بوکوسلاوسکی کے ترجموں کو دوبارہ اشاعت ہوئی جب کہ عثمانوف کا ترجمہ بھی دوبارہ شایع ہوا. عثمانوف کو فارسی زبان و ادبیات کا ماہر شمار کیا جاتا ہے./

 

 

نظرات بینندگان
captcha