اردو کتاب «ڈھائی سو سالہ انسان» کی کراچی میں رونمائی

IQNA

اردو کتاب «ڈھائی سو سالہ انسان» کی کراچی میں رونمائی

9:43 - June 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514415
اردو کتاب «ڈھائی سو سالہ انسان» جو رہبرمعظم کے بیانات اور سیاسی جدوجہد پر مبنی ہے کراچی میں رونمائی کی گیی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق کتاب «ڈھائی سو سالہ انسان» کی رونمائی خانہ فرھنگ ایران کراچی میں منعقد کی گیی جسمیں بعض یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر دانشور شریک تھے۔

 

خانہ فرھنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر سعید طالبی‌نیا، نے تقریب رونمائی سے خطا ب میں کہا: رہبر انقلاب حضرت امام خامنه‌ای کے اہم افکار اور بیانات کے پیش نظر اس کتاب کو اردو میں ترجمہ اور رونمائی کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ «ڈھائی سو سالہ انسان» پاکستان میں اس حوالے سے دلچسپی کے پیش نظر اس کتاب کو شائع کی جارہی ہے۔

خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر نے کتاب کے مترجم سید کوثر عباس موسوی کی کاوشوں کو سراہتے ہویے کہا کہ مترجم خود مدرسہ امام صادق سے فارغ التحصیل اور پی ایچ ڈی طالب علم ہے اور امید ہے کہ انکی کاوشیں جاری رہیں گی۔

 

کتاب کے مولف حجت‌الاسلام سیدصادق رضا تقوی نے اس کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: تینتیس سال اس شعبے میں قلم فرسائی مذکورہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ترجمہ ایک دشوار کام ہے جسمیں مترجم کو دونوں زبانوں پر تسلط کے علاوہ ادبیات بارے کامل آگاہی رکھنا چاہیے کیونکہ ترجمہ صرف زبان کا نہیں بلکہ تاریخ کی منتقلی، ثقافت، تمدن و علوم کی منتقلی نام ترجمہ ہے۔

 

حجت‌الاسلام تقوی کا کہنا تھا: ماڈرن اردو میں دونوں سبک موجود ہیں سب لکھنوی جو قدیمی سبک ہے اور ماڈرن سبک کو خاص املائی طرز کا ہے اور ان دونوں سبک کو نظر میں رکھنا ہوگا۔

 

مذکورہ مترجم کا کہنا تھا کہ کتاب «ڈھائی سو سالہ انسان» سادہ اور سلیس انداز میں ترجمہ کیا گیا ہے اور مترجم نے دونوں زبانوں پر دقت لازم کے بعد اس کام کو انجام دیے چکا ہے۔

 

«ڈھائی سو سالہ انسان» کتاب کے آخر میں خانہ فرھنگ ایران کے ڈایکٹر کے علاوہ کراچی یونیورسٹی کے زاھد علی زاھدی، پاکستانی پبلیکیشن کے عزی خالد، حجت‌الاسلام تقوی، ناقد ترجمه، دیو بند کے عالم مولانا منظرالحق تهانوی کراچی یونیورسٹی کے استاد جواد هاشمی، استاد سیدکوثرعباس موسوی اور دیگر اہل علم شریک تھے۔/

 

4145498

نظرات بینندگان
captcha