قرآن، بہترین داستانوں کی روایت گر کتاب

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 9

قرآن، بہترین داستانوں کی روایت گر کتاب

7:26 - June 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514515
ایکنا (تھران) قرآن کریم سوره یوسف کو بہترین داستان بیان کرتا ہے جسمیں ہدایت کی زبردست داستان قرآن کی اہمیت اجاگر کرتی ہے۔

ایکنا نیوز- رب العزت آیت 3 سوره یوسف، میں داستان حضرت یوسف کو بہترین داستان کے طور پر بیان کرتا ہے: «نحَنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هَاذَا الْقُرْءَانَ وَ إِن كُنتَ مِن قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَافِلِين ؛ ہم نے بہترین داستان کو اس کتاب کے وحی کے زریعے تمھیں کو بیان کیا، اور تم یقینا اس سے بے خبر تھے» (یوسف:3).

قصّه اور داستان انسانی تربيت میں اہم اہمیت کی حامل ہے. بعض داستان تاریخی ہے اور اس ملت کی عکاسی کرتی ہے جس سے وہ متعلق ہے حضرت على عليه السلام نهج‏البلاغه خط اکتیس میں اپنے بیٹے امام حسن عليه السلام سے فرماتے ہیں: «میرے بیٹے! میں نے گذشتہ اقوام کا اس طرح سے مطالعہ کیا کہ گویا میں ان میں سے تھا یا انکی عمر کے برابر میں نے زندگی کی ہو.»

قرآن بطور عام اور داستان حضرت یوسف بطور خاص بہترین داستانوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ عام مثالوں سے منفرد ہے بطور مثال:

  1. قصّه گو (اور لکھنے والا)، مستند اور معتبر ہونا چاہیے تاکہ وہ نفسیاتی حوالے سے مخاطب پر بہترین انداز میں اثر انداز ہوسکے اور اسقدر شفاف ہونا چاہیے تاکہ کوئی اس سے غلط استفادہ نہ کرسکے، اس حوالے سے آیت کہتی ہے کہ خدا داستان بیان کرتا ہے اور خدا سے کون بہتر ہوسکتا ہے؟ « نحَنُ نَقُصُّ ؛ ہم (خدا) حكايت کرتے ہیں.»(یوسف:3)
  2. داستان وہ سودمند ہے جو انسانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرسکے: ہماری دنیا یا ماضی میں کافی داستانیں بیان ہوچکی ہیں تاہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان میں سے کسقدر داستان موثر ہیں ؟

تاہم جب قرآن پر ہم نظر ڈالتے ہیں تو ان میں نصیحت، قیامت کی یاد آوری اور حساب کتاب، جنت کی خوشخبری، عذاب سے خبردار کرنا۔۔۔ وغیرہ شامل ہیں۔

  1. بهترین داستان انسان کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے ایسا نہیں کہ عارضی طور پر جذبات میں ڈالے، خدا قرآن میں انسان کو دعوت فکر دیتا ہے: «فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ؛ پس داستان کو [ان کے لیے‏] حكايت کر، شايد وہ سوچے.»(اعراف:176)
نظرات بینندگان
captcha