
ہندوستان، (ایکنا): ہندوستان میں جگہ جگہ پر قصبہ قصبہ گاؤں گاؤں شہر شہر نماز عید الضحی شان و شوکت سے منائی گئی۔ نماز کے بعد نمازیوں نے آپس میں مصافحہ کیا اور عید کے لیے گلے ملے اور آپس میں مشترکہ تصویریں کھنچوائی۔
ہندوستان کا اچھا خاصا علاقہ اس بار عید الضحی کے موقع پر برسات میں ڈوبا ہوا تھا۔ بہت سی جگہوں پر نماز عید گاہ میں نہیں ہو پائی اور عیدگاہ کے بجائے مسجدوں میں نماز ادا کی گئی۔ ایسی بھی جگہیں تھیں جہاں ایک دن پہلے ہی عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن نماز عید منعقد ہونے سے پہلے شدید بارش کی وجہ سے اعلان کو تبدیل کرنا پڑا اور نماز عید مسجد میں چھت کے نیچے ادا کی گئی ہے۔ بارش کی افراتفری کی وجہ سے نماز عید کی رپورٹنگ اور تصویروں میں بھی دقت اور پریشانی کا سامنا ہوا اور یا تو تصویریں تیار ہی نہیں ہوسکیں یا زیادہ تر تصویریں نماز عید کے بعد لی گئیں، جہاں بہت سے نماز پڑھنے والے نماز پڑھ کر اپنے دیگر امور انجام دینے کے لیے مشغول ہو چکے تھے۔ ذیل میں ہندوستان کے چھوٹے بڑے مقامات کی کچھ تصویریں پیش خدمت ہیں:









