ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےدارلحکومت کوئٹہ میں کامیاب دورے کے بعد مجمع القرآء بلتستان، بینات ایجوکیشنل سپورٹ ٹرسٹ بلتستان، جامعۃ المصطفیٰ اسلام آباد اور جامعہ نجف سکردو اور دیگر اسلامی قرآنی مراکز کے تعاون سے ایرانی تجربہ کار قاری استاد حسن مختاری اور بلوچستان و پاکستان کے جوان قرآء بلتستان کے دورے پر مختلف ورکشاپ اور کلاسز منعقد کررہے ہیں اور اسی حؤالے سے دورہ تخصصی قرائت و تجوید کی کلاسس کا آج تین دن سے جاری ہے جہاں علاقے کے نوجوان اور جوان قرآء زوق و شوق سے کلاسز میں شرکت کررہے ہیں۔
اس خصوصی ورکشاپ میں ماہراستاد حسن مختاری صاحب آف ایران، بلوچستان اور پاکستان کے معروف قاری استاد وجاہت رضا صاحب آف اسلام آباد اور خوش آواز قاری استاد سید انور الحسن ہاشمی صاحب آف کوئٹہ جوان قرآء کے فیض یاب کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ کے بعد بلتستان میں بھی مختلف مراکز اور مساجد میں ان قرآء کی محافل اور کلاسز میں عاشقان قرآن کریم ذوق و شوق سے شرکت کر رہے ہیں.
تصاویر: