انسان کا سرمایہ موت کے بعد کس کام آئیگا؟

IQNA

قرآنی سورے/ 92

انسان کا سرمایہ موت کے بعد کس کام آئیگا؟

5:20 - July 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514574
ایکنا تھران: انسانوں کا دو گروپ ہے ایک ایسا مالدار جو دوسروں کی مدد کرتا ہے اور دوسرا صرف جمع کرتا رہتا ہے بہرصورت موت کا ذایقہ دونوں گروپ کو چکھنا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کے بیانوے نمبر پر سورہ «لیل» موجود ہے جس میں 21 آیات ہیں اور یہ سورہ تیسویں پارے میں ہے۔ سورہ «لیل» مکی سورتوں میں شمار ہوتا ہے جو ترتیب نزول کے حوالے سے نواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام (ص) پر اترا ہے۔

لفظ «لیل» ۹۲ بار قرآن میں آیا ہے اور اس سورے میں شروع میں یہ لفظ آیا ہے اور اللہ تعالی رات جو سب کو گھیر لیتی ہے اس کی قسم کھاتا ہے اور اسی وجہ سے اسکو سورہ «لیل» کا نام دیا گیا ہے۔

سوره لیل دونوں گروہوں کا نام لیتا ہے پہلا گروپ پرہیزگار اور بخشش کرنے والا ہے اور دوسرا گروہ بخیلوں کا گروہ۔

پہلا گروپ خدا کی راہ میں انفاق کرتا ہے اور اپنے مال کی تقیسم سے خدا کی رضا چاہتا ہے اور نفس کی پاکیزگی اور خدا نے انکو اپنی رضا اور کامیابی کی ضمانت دی ہے۔

دوسرے گروہ کو دل ناپاک ہے اور یہ لوگ بخیل ہیں اور آخرت کو جھوٹ سمجھتا ہے، قرآن ان کو نابود ہونے کی دھمکی دیتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ انکا مال و سرمایہ قیامت اور موت کے بعد انکے کچھ کام نہ آئیگا۔

اس سورے کا مقصد خبردار کرنا اور ہوشیار کرنا ہے تاکہ انسانوں کو سمجھا سکے کہ انکی کاوشیں مختلف ہیں بعض خدا کی راہ میں بخشتا ہے اور خدا کے قول کو مانتا ہے اور خدا بھی انکو ابدی زندگی، خوشبختی کا وعدہ دیتا ہے اور بعض بخیل و کنجوس ہے اور خود کو بے نیاز سمجھتا ہے اور خدا کی بات کو جھٹلاتا ہے اور خدا بھی انکو بدبختی سے دوچار کرتا ہے۔

علامه طباطبائی  تفسیر المیزان، میں آیت 12 سوره لیل کے حوالے سے فرماتا ہے: «إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى: ہدایت ہمارے ہاتھ میں ہے» انکا کہنا ہے کہ: هدایت کبھی راستہ دکھانے کے بارے میں ہے اور کبھی پہنچانے کے بارے میں جو ہدایت کا طلبگار ہے۔ آیت ۱۲، کے حوالے سے دونوں معنی پوشیدہ ہوسکتا ہے۔

اگر پہلا معنی مراد ہے تو هدایت کی طرف رہنمائی کرنا ہے کیونکہ انسانوں کی خلقت کا مقصد عبادت ہے اور اگر دوسرا معنی ہو تو اس سے مراد انسانوں کو خوشبختی اور جنت کی زندگی تک پہنچانا مراد ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha