ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عرب نیوز کے مطابق عالمی اسلامی الائنس کے جنرل سیکریٹری نے اس میوزیم کے قیام کی خبر دی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس میوزیم کا مقصد قرآن و سنت کی ترویج و تبلیغ ہے اور یہاں پر قرآنی معجزوں کے بارے میں علمی تحقیقی نشستیں منعقد ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ میوزیم کو بین الاقوامی علما کونسل کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔
اس میوزیم میں بین الاقوامی کانفرنسز، محافل اور علمی نشستیں منعقد کی جاسکتی ہیں۔
محمد العیسی کا کہنا تھا: اس آئیڈیے کی تجویز اور مقصد کتاب خدا کی ترویج و تبلیغ ہے۔
آل عیسی کے مطابق اس میوزیم کی وزٹ کی جاسکتی ہے جہاں دیواروں پر قرآنی آیات درج ہیں۔
العیسی کا کہنا تھا کہ اس میوزیم میں سیمینار اور علمی نشتوں کے علاوہ تحقیقی سرگرمیاں ہوں گی اور قرآنی نسخوں پر کام بھی ہوگا۔/
4161222