ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المشرق نیوز کے مطابق وزیر اوقاف حاتم البکری نے تقریب میں ننھے حفاظ کو تعریفی اسناد کے علاوہ محمود عباس کی جانب سے نقد انعامات سے نوازا، تقریب میں آٹھ سال سے کم عمر کے 39 ننھے حفاظ کی حوصلہ افزائی کی گیی۔
مذکورہ حفاظ کا تعلق انجمن صحابه قرآنی مرکز سے تعلق رکھتے تھے۔
البکری نےشهر غزه میں منعقدہ تقریب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انجمن کے سربراہ شیخ علی الغفری کی کاوشوں کو سراہا اور اس حوالے سے سرکاری حمایت بارے یقین دہانی کرائی۔
وزیر اوقاف نے تمام اسٹاف اور ادارے جنہوں نے بچوں کے حفظ میں کاوش کی ہے انکی خدمات کو سراہا۔
شیخ یوسف سلامه، خطیب مسجدالاقصی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطین حفاظ کی سرزمین ہے اور قرآن و مسجد الاقصی کا دفاع ہمارا نصب العین ہے.
انجمن صحابه قرآنی مرکز کے سربراہ نے خطاب میں اس انجمن کی سرگرمی پر بریفنگ دی اور فسلطینی اتھارٹی کی حوصلہ افزائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔/
4162167