ایکنا نیوز- خبررساں ادارے احداث انفو کے مطابق مراکش کی وزارت اوقاف کے مطابق حفظ و قرآت کے مقابلے میلاد النبی (ص) سال ۱۴۴۵ هجری قمری، بعنوان محمد ششم ہوں گے جنمیں حفظ، قرائت، ترتیل و تفسیر قرآن کریم ۱۲ اور ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳ کو منعقد ہوں گے۔
ان مقابلوں میں مراکشی شھریوں کے علاوہ اسلامی اور عربی و افریقی ممالک اور یورپ کے طلبا شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب بارہ ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے مسجد حسن دوم کاسابلانکا میں منعقد ہوگی۔
عمان میں سلطان قابوس مقابلوں کا آغاز
عمان میں اکتیسویں سلطان قابوس قرآنی مقابلے مسجد سلطان قابوس السویق میں شروع ہوچکے ہیں جہاں ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبا اور طالبات امیدوار شریک ہیں۔
مذکورہ مقابلے سلطان قابوس کلچرل مرکز کے تعاون سے ترویج قرآن کے اہداف کے پیش نظر منعقد کیا گیا ہے۔
مقابلوں میں سات کیٹگریز شامل ہیں جنمیں: پہلا (حفظ کل قرآن کریم)، دوم (حفظ چوبیس پارے)، سوم (حفظ اٹھارہ پارے)، چهارم (حفظ بارہ پارے) پانچواں (حفظ چھ پارے) جوانوں کے مقابلے شامل ہیں۔
گذشتہ سال سلطان قابوس مقابلے کرونا کے بعد دوبارہ شروع ہوئے. عمانی جوانوں کو حفظ میں حوصلہ افزائی، تلاوت کی تبلیغ، نسل نو کو قرآن سے روشناس کرانا اور باصلاحیت قرآء کو سامنے لانا مقصود ہے۔ مذکورہ مقابلے سال 1992 سے شروع ہیں۔/
4162872