ایکنا نیوز- خبررساں چینل الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ علوی اور آستانہ عباسی نے اربعین حسینی کے حوالے سے خدمات کا اعلان کیا ہے۔
آستانہ علوی کے میڈیا ترجمان حیدر رحیم، کا کہنا تھا: تمام متعلقہ ادارے اس آستانہ میں اربعین امام عالی مقام کی خدمت کے لیے مکمل آمادہ ہیں جو نجف میںمرقد امیرالمومنین علی (ع) کے اطراف میں زائرین کی خدمت کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ چہلم امام عالی مقام کے لیے آنے والے زائرین کے لیے چھبیس ہال جنمیں صحن حضرت فاطمه زهرا (س) بھی شامل ہے جسمیں ۳۰ هزار زائرین کی گنجایش ہے، مدینه الرضا (ع)، آرام گاہ یعسوب الدین و المرتضی جو ستون نمبر ۹۶ نجف به کربلا کے راستے میں موجود ہے وہاں پر بھی زائرین کی رہایش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
رحیم کا کہنا تھا: صحن علوی میں خصوصی کھانے کے ہالوں کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ دس میڈیکل مراکز بھی آمادہ ہیں جہاں تین ہزار میڈئکل رضا کار خدمات انجام دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ نجف میں تمام سیکورٹی اداروں سے ہم آہنگی ہوچکی ہے اور وزارت داخلہ کے ساتھ مختلف اجلاس بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آستانہ عباسی نے بھی زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے مختلف سہولیات کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔/
4164102